مائی ڈیر ایکس!
کیسی ہو تم ؟ امید کرتا ہوں بخیر و عافیت کسی کی زندگی جہنم بنانے میں محو ہو گی ۔ مجھے آج مال سے گزرتے ہوئے ارم ملی تھی جس نے تمہارا نمبر دیا اور بتایا کہ تم نے شادی کر لی ہے ۔ میرے لیے یہ بالکل بھی حیرانی کی بات نہیں تھی کیونکہ جتنی تم تھڑی ہوئی تھی شادی کرنا ہی بہتر تھا ۔ یہ خط نما میسج لکھنے کا مقصد کچھ یوں تھا کہ میں وہ باتیں کہنا چاہتا ہوں جو میں ریلشن میں رہتے ہوئے نا کہہ سکا ۔ میرے دل میں جو کسک ہے وہ میں نکالنا چاہتا ہوں ۔
جو تم نے زیبا کی شادی پر جھمکے پہنے تھے وہ آرٹیفیشل تھی ۔ اتنی تم سنار کی بچی کہ سونا سونا کر کے سب کو دکھا رہی تھی ۔
وہ جو تمہارے پرس میں سے یکے بعد دیگرے تین اور دو ہزار گم ہوا تھا جو بقول تمہارے تم نے گرا دیا تھا وہ میں نے نکالا تھا ۔
تمہاری گاڑی جو چوری ہوئی تھی جو تاحال لاپتہ ہے وہ میں نے ہی بیچ کھائی تھی ۔
ہوٹل میں ہمارے سٹے کے دوران جو تمہارے کبٹ میں سے چوہا نکلا تھا وہ میں نے ہی ڈالا تھا ۔
تمہارے ایک بھی تصویر اچھی نہیں آئی تھی کیونکہ اچھی تصاویر کے لیے شکل اچھی ہونا ضروری ہے جو کہ تمہارے پاس دور دور تک آثار نہیں ملتے۔
تمہارے تمام میسجز میں ڈلیٹ کر چکا ۔ تمہارے سبھی گفٹ میں نظر آتش کر چکا ۔ تمہاری یادیں میں مٹا چکا ہوں ۔ تمہاری سب تصاویر مٹا چکا ہوں ۔ چند ایک جو رہ گئی ہیں وہ ہماری ساتھ میں سیلفیر ہیں ۔ آج تمہیں وہ بھی بھیج کر ڈلیٹ کر کے دل سے بوجھ اتار رہا ہوں ۔
اور ایک آخری بات میں نے بھی شادی کر لی ہے۔ تمہیں یاد ہو گا تمہیں ہماری ایک کالج فیلو جس کا نام نازو تھا تمہیں زہر لگتی تھی ۔ بس وہی میری شریک حیات ہے۔ خوش رہو ۔ اللہ تمہارے شوہر کو اپنے امان میں رکھے ۔ اللہ حافظ ۔
******* ۔
ہیلو کھڑوس ہادی!
مجھے تمہارا مسیج ملا ۔ بہت اچھی بات ہے کہ تم نے مجھے حقائق سے بہرمند کروایا جو کہ اس وقت کی اشد ضرورت تھا ۔ تم نے دل کی بھڑاس تو نکال لی اب چلو میں تمہیں کچھ جوابی جھٹکے دینے والی ہوں ۔ امید ہے برداشت کر لو گے ۔
جن جھمکوں کو تم آرٹیفیشل کہہ رہے ہو وہ تمہارے ہی انکل کی دوکان سے گمشدہ سونے کا جوڑا تھا جس پر انہیں غشی کے دورے پڑے تھے ۔
مجھے علم تھا کہ وہ پیسے تم نے نکالے ہیں مگر تم شاید یہ بھول جاتے ہو کہ تمہارا اے ٹی ایم اور پن کوڈ تاحال میرے پاس ہے ۔ تم نے نا بدل کر صریحا غلطی کی ۔ اپنا اکاونٹ بیلنس چیک کرو تو تمہیں عقل آ جائے گی کہ ایسے سچ کتنے مہنگے پڑتے ہیں ۔
میری گاڑی کے چوری ہونے کا اقرار چونکہ تم کر چکے ہو تو اب پولیس تم سے خود نمٹ لے گی ۔ مجھے مزید کہیں تلاشنے کی ضرورت نہیں ۔
مجھے پتہ تھا کہ یہ چوہا ڈالنا تمہارا ہی چھچھور پن تھا اسی لیے اس سے اگلے دن جو میں نے تمہیں بریانی کھلائی تھی وہ کوا بریانی تھی ۔ امید ہے تمہیں ہضم ہو چکی ہو گی ۔
میری تصاویر اچھی نا آنے کی وجہ تمہارا موبائل ہے ۔ جیسے تم سستے ویسا ہی موبائل سستا ۔
یہ تم نے بہت اچھا کیا جو میرے میسجز ڈلیٹ کر دیے ۔ مگر میں نے تمہارے میسج بالکل بھی ڈلیٹ نہیں کیے ۔ تمہارے پیار محبت اور فلرٹ کی داستانیں آج بھی جوں کی توں محفوظ ہیں ۔
اور تمہیں بتانا چاہتی ہو نازو میرے ساتھ فیسبک پر ایڈ ہے اور اس وقت وہ آن لائن ہے ۔ ہماری سیلفیز اور تمہارے میسجز کے سکرین شاٹ اسے انباکس کر دیے ہیں ۔
اور تمہارا نمبر میں بلاک کر رہی ہوں۔ امید ہے عقل ٹھکانے آ گئی ہو گی ۔
اللہ پاک تمہاری بیوی کے شوہر کا حامی و ناصر ہو ۔ اللہ حافظ ۔
Tuesday, 23 July 2019
مائی ڈیئر ایکس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment