Tuesday, 23 July 2019

پی آئی اے 10 جولائی 2019

پی آئی اے 10جولائی 2019

پی آئی اے کا ایک اور  ایئر بس   A320 طیارہ BLV ایک سال سے زائد گراونڈ رہنے کے بعد اڑان کے قابل ہو گیا۔
مذکورہ طیارہ کسی دوسرے طیارے سے پرزہ جات  نکالے بغیر مکمل طور پر مقامی وسائل سے قابل استعمال حالت میں لایا گیا ۔
طیارہ گزشتہ سال مئی سے ناکارہ حالت میں بے توجہی کا شکار تھا۔
سی ای او آئر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ سال نومبر میں چارج سنبھالنے کے بعد تمام گراونڈ طیاروں کو قابل اڑان بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بوئنگ 777 طیارہ بھی ڈیڑھ سال سے زائد گراونڈ رہنے کے بعد گزشتہ ماہ درست حالت میں کر دیا گیا ۔
پی آئی اے نے اس سلسلے میں حکومت سے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ عملدرآمد نہیں کیا گیا اور  مشکل حالات کے باوجود پی آئی اے نے اپنے وسائل کا موثر استعمال کیا ۔
دو طیاروں کی بروقت بحالی کے بعد پی آئی اے کے حج آپریشن  میں مزید آسانی ہو گئی ہے۔
حج آپریشن بغیر کسی کرائے کے طیارے کے مکمل طور پر  پی آئی اے کے اپنے طیاروں سے کیا جا رہا ہے۔
سی ای او ائر مارشل ارشد ملک نے طیارے کی بحالی ممکن بنانے پر پی آئی اے کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اور بالخصوص انجینئرنگ ، فلائیٹ آپریشن، فنانس اور سپلائی چین منیجمنٹ کے شعبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے .
ائر بس BLV کی بحالی کے بعد اب پی آئی اے کا کوئی طیارہ ماسوائے معمول کی چیکنگ کے گراونڈ نہیں ہے۔
ترجمان پی آئی اے

No comments:

Post a Comment