*#ذرا_سوچئے…!*
چائے کی پتی میں رنگ ملانے والا چائے فروش،
500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر،
خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی،
خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا گوالا،
گاڑی کے اوریجنل سپیئر پارٹس نکال کر دو نمبر لگانے والا مستری،
بےگناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او،
گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد،
کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار،
100 روپے کی رشوت لینے والا عام معمولی سا سپاہی،
معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل،
دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ،
آفیسر کے لیے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی،
کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی،
دشمن ملک میں شہرت اور دولت کی خاطر ملک کی عزت خاک میں ملانے والا اداکار اور گلوکار،
ماں باپ کی عزت نیلام کر کے کئ لڑکوں کے ساتھ تعلقات رکهنے والی بیٹی،
ساری رات ننگا ناچ اور فحش فلمیں دیکھ کر فجر کو اللہ اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان،
کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے،
لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار،
ہزاروں کا غبن کرکے چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب،
پوری رات دلالی کرکے فاحشہ کو 30 ہزار میں 5 ہزار دینے والا منحوس دلال،
غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری صاحب،
زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای،
اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی،
10روپے کا ٹیکہ لگا کر 200 کمانے والا ڈاکٹر،
ملٹی نیشنل کمپنی کی دوائی کے پیسے لے کر لوکل کمپنی کی دوا دینے والے فارماسسٹ،
هرایک سمجهتا هے کہ اس ملک نے همیں کیا دیا هے کبهی هم نے اپنےاپنےضمیر میں جھانک سوچها هے که هم نے ملک کودیا؟
*#ذرا_سوچئیے!!!*
No comments:
Post a Comment