Tuesday, 23 July 2019

تصدیق بہت ضروری ہے

*تصدیق بہت ضروری ہے*

جب بھی کسی کی عدم موجودگی میں مذاق سے بھی بات کریں تو اس کی اچھاٸی ہی بیان کریں بعض اوقات آپ کے منہ سے نکلے الفاظ کسی کے کردار کی سفید چادر پر داغ ثابت ہو سکتے ہیں اور بعض اوقات آپ کا کہا ایک جملہ کسی کی زندگی کو چار چاند لگا سکتا ہے۔
انسان بہت حریص اور لالچی ہوتا ہے۔ جلد بازی میں بہت سے ایسے قدم اٹھاتا ہے اور زبان کا ایسا استعمال کرتا ہے جس سے عموما دوسروں کو نا قابل اتلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے .
اسلام میں غیبت سے منع کیا گیا ہے اور اس ممنوع کام میں آپ خود بھی دیکھ سکتے ہیں غیبت کرنے والے اکثر مبالغہ آرای سے کام لیتے ہیں. نفرت عام پھیلنا شروع ہو جاتی ہے اور کسی کی شخصیت پر بد گمانیاں پیدا ہونے لگتی ہیں.
کئی بار ہم بنا تصدیق کے لوگوں کے بارے میں "افواہیں" پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ ہماری بنا سوچے سمجھے کی گئی چھوٹی سی بات کسی اور کی زندگی پہ کتنا اثر انداز ہو سکتی ہے اسکا شائد ہمیں اندازہ بھی نہیں ہے۔
اس لیے منہ کھولنے سے پہلے تصدیق بہت ضروری ہے.جن کو انسان اپنا کہتا ہے ان کے لیے زبان کی احتیاط بہت ضروری ہے. اللہ ہمیں ایسی غلطیوں سے محفوظ فرماے .امین .

*محمد جاوید چوہان*

No comments:

Post a Comment