Wednesday, 17 July 2019

موبائل

یہ موبائل یوں ہی ہٹا کٹا نہیں ہے
                     
اس نے  بہت کچھ کھایا ہے
مثال کے طور پر
اس نے ہاتھ کی گھڑی کھائی
ٹارچ لائٹ کھا گیا
یہ خط و کتابت کھا گیا
یہ  کتاب کھا گیا
یہ ریڈیو  کھا گیا
ٹیپ ریکارڈ کھا گیا
یہ کیمرے کو کھا گیا
یہ کیلکولیٹر کو  کھا گیا
یہ  پڑوس کی دوستی کھا گیا
یہ میل محبت کھا گیا
یہ ہمارا وقت کھا گیا
یہ ہمارا سکون کھا گیا
یہ پیسے کھا گیا
  یہ  تعلقات کھا گیا
یاد داشت کھا گیا
صحت تندرستی کھا گیا
کمبخت اتنا سب کچھ کھا کر "اسمارٹ فون"  بنا ہے

بدلتی دنیا کا ایسا اثر ہونے لگا
انسان پاگل اور فون اسمارٹ ہونے لگا
               
جب تک فون تار  سے جڑا  تھا
انسان آزاد تھا
جب  فون آزاد ہو گیا
انسان فون سے بندھ گیا
انگلیاں ہی نبھا رہی ہیں رشتے آج کل
زبان سے نبھانے کا وقت کہاں ہے؟

سب ٹچ میں بزی ہیں
پر ٹچ میں کوئی نہیں ہے

No comments:

Post a Comment