Tuesday, 16 July 2019

بعض اوقات تو سچائ کی حد کر دیتا ہوں

بعض اوقات تو سچائی کی حَد کر دیتا ہوں
اپنے آپ کو دیکھتا ہوں اور رَد کر دیتا ہوں

قاتِل مجھ کو دیر تلک حیرت سے دیکھتا ہے
میں مرنے میں اُس کی روز مدَد کر دیتا ہوں

ایسا  وجد اُتر  آتا  ہے  آدھی  شب  کے  بعد
ایک دھمال میں سارا گھر معبَد کر دیتا ہوں

No comments:

Post a Comment