Tuesday, 23 July 2019

میری عقل حیران رہ گئی

میری عقل حیران ہے کہ لال بیگ اور چھپکلی سے ڈرنے والی حساس لڑکیاں کسی غیر مرد سے اکیلے میں ملنے سے کیوں نہیں ڈرتیں جبکہ لال بیگ اور چھپکلی کوئی نقصان نہیں پہنچاتے مگر ایک غیر مرد تمہارا جسم، تمہاری روح، تمہاری پاکدامنی، تمہاری عزت، تمہارے خاندان کا نام اور یہاں تک کہ تمہاری آخرت کو ہمیشہ کے لیے تباہ برباد کر سکتا ہے  اپنے ماں باپ کی محبت اُن کی عزت داؤ پر لگا دیتی ہیں اپنے جذبات کا سودا کرکے پھر روتی ہیں پھر یہی لڑکیاں ساری زندگی ایسے مرد کو اپنی پاکدامنی ثابت کرنے میں گزار دیتی ہیں۔لڑکیوں ہوش کرو جذبات میں آکر ایسے فصیلے نہ کرو۔ماں باپ اور اپنی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا اگر تم نے بروقت اپنے آپکو سنبھال لیا یقین جانو یہ خدا کی مہربانی ہے۔ورنہ لاکھوں لڑکیاں اپنی عزت لٹا کے گھٹ گھٹ کر جی رہی ہیں خداراہ اُن کی زندگی سے نصیحت پکڑو۔تم سمجھدار ہو مت پڑو ایسے کاموں میں جس سے تمہاری روح داغ دار ہو رہی ہو جس سے تمہاری عزتِ نفس اور حیا کا سودا ہو رہا ہو۔
آج کے دور میں محبت وحبت کچھ بھی نہیں سواۓ دھوکے کہ۔ خود کی اہمیت کوسمجھو تم راہ میں گری پڑی کوئی چیز نہیں ہو جو کسی غیر مرد کا دل بہلانے کا ذریعہ بنو اُس کے نفس کی تسکین دینے کا ذریعہ بنتی پھیرو۔

No comments:

Post a Comment