سگریٹ پینا کیسا ہے؟ اگر مکروہ ہے تو کون سا مکروہ؟ میں نے ایک رسالے میں پڑھا تھا کہ اِمامِ حرم نے (مجھے نام یاد نہیں رہا) یہ فتویٰ دیا ہے کہ سگریٹ پینا حرام ہے، دلیل یہ دی ہے کہ ایک تو ہر نشہ حرام ہے، دُوسرے سگریٹ سے قدرتی نشوونما رُک جاتی ہے۔ آج تک کسی سرجن یا ڈاکٹر نے سگریٹ کے فائدے نہیں بتائے سوائے مضرات کے۔ یہاں تک کہا گیا ہے کہ سگریٹ خودکشی کا ایک مہذب طریقہ ہے۔
تیسری دلیل یہ ہے کہ کسی چیز کو بے کار جلانا حرام ہے، اور سگریٹ کا جلانا بھی بے کار ہے، کیونکہ اس کے جلانے میں کوئی فائدہ نہیں۔
چوتھی دلیل یہ ہے کہ از رُوئے حدیث ایذائے مسلم حرام ہے اور سگریٹ سے دُوسروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ راقم الحروف نے بچشمِ خود یہ بھی دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ سگریٹ پیتے ہی مسجد میں داخل ہوتے ہیں۔ اور لیلة القدر میں یہ بھی دیکھا ہے کہ مسجد سے نکلتے ہی مسجد کے دروازے کے پاس سگریٹ پیتے ہیں اور پھر فوراً مسجد میں داخل ہوجاتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ آپ ذرا ایسے مسلمانوں کو اَحکامِ شرعیہ سے آگاہ کریں اور یہ بتائیں کہ سگریٹ حرام ہے کہ نہیں؟
No comments:
Post a Comment